بھمبر کے 3 علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا گیاہے،نقصانات کا تخمینہ لگا کر حکومت پالیسی کا اعلان کریگی، احمد رضا قادری

نہر اپر جہلم میں 3 ماہ کے بعد لوگوں کو صاف پانی میسر ہوگا،حکومت این جی اوز،این ڈی ایم اے کیساتھ مل کر 1 لاکھ لیٹر صاف پینے کا پانی مہیا کر چکی ہے ، وزیر آزاد کشمیر حکومت کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 15:05

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) وزیر آزاد کشمیر حکومت احمد رضاقادری نے کہاہے کہ حکومت نے بھمبر کے 3 علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا ہے،نقصانات کا تخمینہ لگا کر حکومت پالیسی کا اعلان کرے گی،نہر اپر جہلم میں 3 ماہ کے بعد لوگوں کو صاف پانی میسر ہوگا،حکومت این جی اوز،این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر 1 لاکھ لیٹر صاف پینے کا پانی مہیا کر چکی ہے ۔

ٹبہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاتلاں تا منگلا روڈ کو عام ٹریفک کے کیے کھول دیا گیا ہے بحالی کا کام 3 ماہ میں مکمل ہو گا نہر اپر جہلم پر 15 کلو میٹرروڈ پنجاب کے ساتھ مل کر نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے،مکمل رپورٹ آنے بعد سڑک کی تعمیر اور نہر کے بند باندھنے کا کام شروع ہو گا,ریسکیو آپریشن جاری ہے 11 ہزار عمارتوں کا سروے مکمل ہو چکا ہی,آئندہ ایک ہفتہ میں سروے کا کام مکمل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

6600 عمارات کا جائزہ لینا ابھی باقی ہے۔مکمل یا جزوی نقصان دہ عمارات کو بنانے کے کیے حکومت لائحہ عمل کا جلد اعلان کرے گی۔22 ٹیمیں 9 زونز میں دن رات کام کر رہی ہیں,نجی اور سرکاری املاک کا سروے جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے ساتھ مل کر 90 فی صد ریسکیو کا کام مکمل ہو چکا ہی.وزرا ء حکومت کے ہمراہ ایس پی ملک سلطان,ڈی ایس پی چوہدری امین,ضلعی آفسیر اطلاعات عدنان مختار,نائب تحصیل دار چوہدری عابد و دیگر موجود تھے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں