حکومت آزاد کشمیر کی ہدایت پر ضلع بھمبر کوڈینگی مچھر سے بچانے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں‘ڈی ایچ او بھمبر

بدھ 9 اکتوبر 2019 14:22

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین چوہدری کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے اس سلسلہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور محکمہ صحت کا دیگر عملہ گھرگھرجاکر شہریوں کو ڈینگی مچھر کے خلاف احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم دے رہا ہے ،جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر اقبال حسین نے لیڈی ہیلتھ ورکرز,ڈاکٹر،لیڈی ہیلتھ وزیٹرز, اور محکمہ صحت کے دیگر عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کی ہدایت پر ضلع بھمبر کوڈینگی مچھر سے بچانے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی کاوشیں قابل تحسین ہے،برنالہ،سماہنی ایل او سی اور بھمبر کے داخلی خارجی راستوں پر محکمہ صحت کی ٹیمیں, محکمہ پولیس اور دیگر اداروں کے تعاون سے شہریوں کو ڈینگی مچھر کے خاتمے کے حوالے سے مدد دے رہے ہیں، سکولز،کالجز سرکاری، غیر سرکاری,تعلیمی اداروں میں بھی ڈینگی مچھر کے خلاف مہم چلائی جارہی ہی. اجلاس میں زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی مختلف رپورٹس کا جائزہ لیا گیا.جس میں شرکاء نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں زلزلہ زدہ علاقوں میں دن رات مشکلات میں پھنسے مریضوں کی مدد کرنے میں مصروف عمل ہیں-

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں