بھمبر،لاری اڈہ کے قریب گلیوں میں گٹروں اور بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث شہری ذلیل و خوار ہونے لگے

جمعرات 10 ستمبر 2020 16:46

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) لاری اڈہ کے قریب گلیوں میں گٹروں اور بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث شہری ذلیل خوار ہونے لگے اور نمازیوں کو مسجد میں جانے شدید دشواری کا سامنا۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بھمبر اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ بارشوں اور گٹر کا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے شہریوں کا گزرنا محال ہوگیا پانی کھڑا ہونے سے بیماریا ں پھیلانے کا اندیشہ اور نمازیوں کو مسجد میں جانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہونے کی وجہ سے شہریوں نے کمشنر میرپور ڈویثرن ، ڈپٹی کمشنر بھمبر اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے معاملہ کا فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں