عو ام جوق درجوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ، چوہدری کلیم الله

جمعرات 17 ستمبر 2020 15:11

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) تحریک انصاف بھمبر کہ راہنما چوہدری کلیم الله نے کہا ہے کہ عو ام جوق درجوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ،جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ آئند ہ خطہ آزادکشمیر میں حکومت تحریک انصاف کی ہوگی ٓمدہ الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے پنجیڑی جلسہ میں تحریک انصاف اپنی عوامی قوت کا مظاہر ہ کرے گی اور سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر انعام الحق چوہدری کی قیادت میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے چمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ پنجیڑی جلسہ میں عوامی طاقت ثابت کردے گی کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں تحریک انصاف حکومت بنا کر میرٹ اور تعمیر ترقی کا نیا دور شروع کرے گی انہوں نے کارکنان سے جلسہ میں بھرپور شرکت کرنے کی دعوت بھی دی ۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں