مسلم کانفرنس ایک نظریہ اور سوچ کا نام ہے ،اقبال انقلابی

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:32

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے صدر اقبال انقلابی کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ایک نظریہ اور سوچ کا نام ہے خطہ کشمیر میں مسلم کانفرنس کا ماضی ، حال اور مستقبل روشن ہے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے ویثرن اور قائد سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں کارکنوں نے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ہم چوہدری غلام عباس اور مجاہد اول کے نظریات اور افکار کے پیرو کار ہیں ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس استحکام پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے رول ماڈل ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ایک تحریک کا نام ہے نظریات اور مشن کے ساتھ بے لوث استقامت انسان کے عظیم کردار کی عکاسی کرتی ہے کارکنوں نے مشکلات کے باوجود اپنا کام جاری رکھا اور اپنی نظریاتی وابستگی کو نبھایا اور مسلم کانفرنس کے کارکن قائد سردار عتیق احمدخان اور صدر جماعت مرزا شفیق جرال کی قیادت میں اپنا سفرجاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں