آزادکشمیر بھر کی طرح بھمبر میں بھی یوم حق خود ارادیت منایا گیا

منگل 5 جنوری 2021 13:53

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2021ء) عالمی یوم حق خودارادیت پرڈپٹی کمشنربھمبر راجہ قیصر اورنگزیب خان نے ضلعی افسران و اہلکاران کے ہمراہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی اور شہداء کی.

(جاری ہے)

لئے دعا کی,اس دن کی مناسبت سے بھارت مخالف سخت پیغام دیا گیا,چیف آفیسربلدیہ حافظ محمد عقیل نے آزادی کشمیر,شہداء مظلوموں کے لئے دعا کروائی,تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیاکہ تحریک آزادی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا کر مظلوموں کی ہر فورم پر مدد کی جائے گی,کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیاجائی,عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی آواز سنی,حکومت پاکستان مزیدکرداردار کرے اور بھارت سے مقبوضہ وادی کو آزاد کرایاجائی.دعائیہ تقریب میں اے سی سردارفیصل مغل,افسر مال محمد قدیر مغل,اے ڈی ڈاکٹر خالدقیوم بٹ,اے ڈی راجہ عامرزیب,ڈپٹی ڈی ای او چوہدری طفیل احمد خاکی,ڈی او انفارمیشن عدنان مختار,اے ای او راجہ طارق پرویز ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر ایوب سمیت دیگر نے شرکت کی۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں