تاجر کمیونٹی بطور شہری اپنے فرائض ادا کرے‘وزیر برقیات

بدھ 6 جنوری 2021 14:48

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) وزیربرقیات آزادکشمیرراجہ نثار احمد خان سے انجمن تاجراں بھمبرکے وفدنے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں ملاقات کی,دوران ملاقات انجمن تاجراں کے صدر ماسٹر اکرم پپو نے بتایاکہ سینئر وزیرچوہدری طارق فاروق کے حلقہ انتخاب میں ہرشعبے میں بہتر ترقی ہوئی ہی,بطور حلقہ نمائندہ انکا بلاتفریق تعاون رہتاہی,بجلی کے نظام کو ضلعی سطح پر بہتر بنانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا.

(جاری ہے)

اسکے علاوہ محکمہ برقیات بھمبر کی جانب سے تاجروں کے ہر ساتھ ممکن تعاون کیاجاتا ہے تاہم زائد بلز,لوڈشیڈنگ جسیے کچھ مسائل موجود ہیں,جنکے لئے ہم موجودہ حکومت سے استدعا کرتے ہیں انہیں بھی حل کیاجائی.وزیربرقیات راجہ نثار احمد خان نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ دور میں محکمہ برقیات کو حکومت نے ہر ممکن وسائل دیے ہیں,تاجر کمیونٹی بطور شہری اپنے فرائض ادا کری,بطور صارف جہاں انکو مشکلات ہیں انکا ازالہ کریں گے تاہم بجلی چوری,واجبات نادہندگی جیسے معاملات سے تاجر برادری خود بھی بچے اور دوسروں کے لئے بھی رول ماڈل بنے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں