بھمبر میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث 2 رہائشی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفادکردیاگیا

بدھ 6 جنوری 2021 14:48

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) بھمبر میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث 2 رہائشی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفادکردیاگیا,تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبرکے دفتر سے جاری حکمنامہ میں کہاگیاہے کہ ان اختیارات کی رو سے جو زیر دستخطی کو اپیڈ یمک ڈیز یز ایکٹ 1958 ء کی دفعہ (03) کے تحت حاصل ہیں،کو بروئے کار لاتے ہوئے District Rapid Response Team کی سفارشات کی روشنی میں ضلع بھمبر کے بذیل ایر یا / علاقہ جات میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے طور پر تاحکم ثانی سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاد عمل میں لایا جاتا ہے،عوام علاقہ آئندہ دوہفتوں کے لیے راشن / ادویات ودیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی خریداری کو یقینی بنالیں،نمبر 1 ایر یا / علاقہ وارڈ نمبر 1 بھمبر نزداکبر فارمیسی کوٹھی موڑ بھمبر،تحصیل بھمبر،نمبر 2 کریانہ رنڈیام تحصیل بھمبرمیں سمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا،لازمی سروسز سے وابستہ افرادلاک ڈاؤن سے مستثنی ہوں گے،خلاف ورزی کی صورت میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 188 کے تحت موقع پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،سپر نٹنڈنٹ صاحب پولیس بھمبر علاقہ ایریا / علاقہ جات کو سیل (Cordon of) کرنے کے لیے اقدامات عمل میں لائیں گے اور اسسٹنٹ کمشنر صاحب بھمبر سمارٹ لاک ڈاؤن کیے گئے ایریاز/ علاقہ جات میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے لاک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں