شدید گرمی کے باعث بھمبر میں تعلیمی اداروں میں اوقات کار متعین کردئیے گئے

جمعہ 11 جون 2021 12:44

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) شدید گرمی کے باعث بھمبر میں تعلیمی اداروں میں اوقات کار متعین کردئیے گئی,صبح 7.30سے دن 11.30 تک تدریسی عمل ہو گا.کورونا ویکسیئن نہ لگوانے والے سرکاری و پرائیوٹ سکولز انتظامیہ,اساتذہ اور دیگر سٹاف کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیاگیاہی.

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرسردار فیصل مغل نے نجی سکولز,کالجز کے مالکان,انتظامیہ سے ملاقات کے دوران کیا,نجی سکولز کی طرف سے صدر ایسوسی ایشن ابرار نذیر عہدیدران چوہدری عتیق الرحمان,فرید احمد و دیگر کے ہمراہ اے سی ہیڈکوارٹرسردارفیصل مغل سے ملی,اس دوران کورونا ایس او پیز,کلاسز کا شیڈول و دیگر معاملات زیربحث آئی.اے سی سردار فیصل مغل نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ایک ہفتے میں اساتذہ کوروناویکسیئن لگوائیں ورنہ کاروائی ہوگی.اسکے علاوہ شدید ترین گرمی کی لہر کے باعث سکولز میں طلباء کے لئے بجلی کا متبادل انتظام,جنریڑ یو پی ایس رکھاجائی,کلاس رومز میں ایس ا وپیز کا خیال رکھ کر فاصلے پر بٹھایاجائی.اسکے علاوہ کم عمر طلباء کے لئے سکول انتظامیہ زیادہ محتاط رہی.دھوپ,حبس سے انکو محفوً رکھاجائی.ایس ڈی ایم نے ہدایت کی کہ طے کردہ اوقات پر عمل درآمد آج سے ہی یقینی بنایاجائی-

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں