آئندہ کوئی بھی کورئیر سروس ادویات کی بلٹی سپلائی نہیں کرے گی‘ترجمان محکمہ صحت بھمبر

جمعہ 11 جون 2021 12:44

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) ترجمان محکمہ صحت بھمبر کاکہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محبوب احمد چوہدری کی ہدایت پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر محمد فردوس چوہدری نے سب ڈویژن بھمبر اور برنالہ میں قائم میڈیکل سٹور کا معائنہ کیا۔دوران معائنہ بل وارنٹی،ادویات کی کوالٹی اور قیمت کی جانچ پڑتال کی گی۔بھمبر میں ایک کورئیر کمپنی کی گاڑی میڈیکل سٹور پر ادویات کی بلٹی سپلائی کر رہی تھی۔

گاڑی کا ٹمپریچر بھی مقرر شدہ ٹمپریچر سے زیادہ تھا۔جملہ کورئیر کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے آئندہ کوئی بھی کورئیر سروس ادویات کی بلٹی سپلائی نہیں کرے گی۔اور سٹور مالکان بھی کورئیر کے ذریعے ادویات کی بلٹی نہیں منگوائیں گے۔عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ کورئیر سروس،میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

نیز ضلع ہذامیں ادویات سپلائی کرنے والی ڈسٹری بیوٹرز کو بھی چیک کیا گیا۔ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایت کی گئی کہ موسم گرما میں ادویات سپلائی کرنے والی گاڑی ائیر کنڈیشن ہونی چاہیے۔اور کسی بھی میڈیکک سٹور پر ادویات سپلائی نہ کی جائیں جن کے پاس ڈرگ سیل لائیسنس تجدید شدہ نہ ہو۔ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر بھمبر محمد فردوس چوہدری نے جملہ میڈیکل سٹور مالکان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ میڈیکل سٹور پر پریکٹس نہ کریں۔بغیر بل وارنٹی کے ادویات نہ رکھیں۔میڈیکل سٹور پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔میڈیکل سٹور پر ٹمپریچر کا بھی خاص خیال رکھیں۔تاکہ ادویات کی کوالٹی متاثر نہ ہو۔عدم تعمیل کی صورت متعلقہ میڈیکل سٹور مالک کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں