ڈی ایچ کیو ہسپتال کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا، چوہدری انوار الحق

پیر 30 اگست 2021 14:34

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2021ء) اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبر میں ڈسٹرکٹ ہسپتال لیول کی سہولیات نہیں،      ہسپتال کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا،  عوام کی زندگیاں بچانے کے لئے وزیراعظم کے ساتھ بات کرکے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں گے،  ڈی ایچ کیوہسپتال میں ڈیوٹی سے غیر حاضرڈاکٹرز اور  سٹاف کو ایم ایس ایک ہفتے کا نوٹس دیں ، ہسپتال میں ڈیوٹی پر نہ آنے والے سٹاف کو ایک ہفتے بعد معطلی اور نوکری سے فارغ کریں،  ان خیالات کا اظہار اسپیکر قانون سازاسمبلی چوہدری انوارالحق نے وفد اور ایم ایس ڈاکٹر شہزاد غضفر کی بریفنگ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 10 فی صد تک شرح جانے کی  صورت میں تمام سیاسی،  سماجی، مذہبی، شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی عائد کی جائے،  محکمہ جات کے سربراہان دیانت دار لگن سے میرٹ پر کام کریں، نوکری کے تحفظ کی ذمہ داری لیتاہوں، ہماری حکومت کی طرف سے کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نہیں، عوام کی جان مال کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں