خود ساختہ مہنگائی کرنے سے پرہیز کیا جائے ورنہ سخت کارروائی ہو گی‘ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:06

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھمبر کے احکامات پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھمبر سردار فیصل مغل نے شہر کے مختلف مقامات پر پرائس کنٹرول کے حوالے سے دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے چھوٹے بڑے تمام بازاروں میں مختلف مقامات پر اشیائے خورد و نوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ معیاری اشیاء بیچیں۔

(جاری ہے)

خود ساختہ مہنگائی کرنے سے پرہیز کیا جائے ورنہ سخت کارروائی ہو گی۔اس کے علاوہ ہوٹلز،ریسٹورنٹ اور کھانے پینے کے دیگر سٹالز پر معیاری اشیاء فروخت کی جائیں قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔عوامی شکایات کے پیش نظر ایسے عناصر کے خلاف سختی سے کاروائی کی جائے گی جو حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف اشیاء خوردونوش فروخت کر رہے ہیں دوسری جانب گرانفروشی کرنے والے حضرات کو بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یہ کہا جاتا ہے وہ مہنگائی نہ کریں حکومتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں