بلدیہ بھمبر شہر کے مسائل کے حل میں بری طرح ناکام‘شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:27

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) بلدیہ بھمبر شہر کے مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، سکول روڈ سمیت مین شاہرات پر جانوروں کی ٹولیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ رات کے اوقات میں اندورن شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں سٹریٹ لائٹس بند ہونے سے شہر رات کے وقت ہو کے عالم کا شکار ہے ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہونے سے شہریوں کو سخت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بلدیہ لمبی تان کرسو چکی ہے اسپیکر اسمبلی فوری نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو ہونے والی پریشانی کا ازالہ کروائیں ان خیالات کا اظہار سکول چوک تاجران کے صدر رضوان بشیر صراف ، نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ حالیہ کچھ عرصہ سے شہر میں بلدیہ کی رٹ کو سرے عام چیلنگ کیا جا رہاہے لیکن بلدیہ ہے کہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی سکول روڈ سمیت شہر میں مین شاہرات میرپور اور سماہنی چوک ، گجرات روڈ پر آوارہ جانوروں کی ٹولیاں دن رات سڑکوں پر گھومتے اور بیٹھے رہتے ہیں جس کی وجہ سے سکول آنے جانے والے بچوں سمیت شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ان جانوروں کا کوئی مالک نہیں جبکہ معلوم ہوا ہے کہ کہ یہ جانور شہریوں کے ملکیت ہیں جنہیں شاہد گھروں کا رستہ بھول چکا ہے کیونکہ جسکا دل کرتا ہے وہ جانور جن میں گائیں اور بکریاں شامل ہیں خرید کر انہیں سڑوکں پر کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے لیکن بلدیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی بلدیہ دفتر کے عین سامنے واقع کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر دن اور رات یہ جانور بھیٹے دکھائی دیتے ہیں دوسری طرف اندرون شہر کی سٹریٹ لائٹس بھی عرصہ دراز سے بند پڑی ہیں میلاد چوک ،سکول چوک تا پرانا ہسپتال چوک تک کی لائٹس بند ہیں رات کے اوقات میں شہر تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے صرف چند مخصوص علاقوں کی لائٹس ہی آن ہیں باقی شہر مکمل تاریکی میں ڈوبا ہے انہوں نے نے اسپیکر اسمبلی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں