بھمبر میرپورروڈکی زیر تعمیر سڑک کا کام سست روی کا شکار

زیر تعمیر سڑک پر فوری طور پر پانی کا چھڑکائو کیا جائے،شہریوں کا مطالبہ

منگل 29 مئی 2018 23:39

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) بھمبر میرپورروڈکی زیر تعمیر سڑک جتنی جلد ی میں کام شروع ہوا اتنا ہی سست روی کا شکار ، زیر تعمیر سڑک پر فوری طور پر خاکہ ڈال کر لیول اور پانی کا چھڑکائو کیا جائے تاکہ مذکورہ سڑک پر سفر کرنا ممکن ہوسکے، موجودہ صورت حال میں لوگوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی۔ پتھریلا گیڑا ڈال کر چھوڑ دینے کے باعث جگہ جگہ پتھریلی گیڑ کے ہونے کی وجہ سے گاڑیوں، موٹر سائیکلز کا چلنا محال ہوگیا اس طرح سڑک دونوں جانب سے سبزدار درخت کاٹنے سے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے کئی جگہوں سے سڑکوں کو پچاس فٹ تک کھلا کیا گیا جبکہ کئی جگہوں پر معاملہ جوں کا توں ہے۔

(جاری ہے)

عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر کام نظم و ضبط اور مسافروں کی مشکلات کو مدنظر رکھا جاتا اور موسم گرما کی شدید گرمی کا بھی احساس کیا جاتا تو کام کو بہتر نظم و ضبط کیا جاسکتا تھا جبکہ کام ا بھی سست روی کا شکارہے ، پتھروں کے اوپر سے گاڑیاں گزرنا محال ہوگیا خاکہ ڈال کر سطح ہمورا نہیں کی گئی نہ ہی پانی کا چھڑکائو کیا جارہا ہے عوامی حلقوں نے وزیراعظم ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری شاہرات اور چیف انجینئر ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر خاکہ ڈال کر سطح ہموار کی جائے اور پانی کا چھڑکائو کیا جائے تاکہ مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں