انجمن فیضان مصطفٰے ضلع بھمبر مرکزی اتحاد و اہلسنت کونسل بھمبر میں ضم

پیر 24 ستمبر 2018 17:18

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء)انجمن فیضان مصطفٰے ضلع بھمبر کو مرکزی اتحاد و اہلسنت کونسل بھمبر میں ضم کر دیا گیا انجمن فیضان مصطفٰے کے ضلعی صدر راجہ فیصل انقلابی نے اس بات کا اعلان گذشتہ روز پریس کلب بھمبر میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئر مین اتحا د اہلسنت کونسل مولانا اویس رضا قادری نائب صدر روحیل ناصر جنرل سیکرٹری حسام مرزا سیکرٹری مالیات کائوس بشیر اور دیگر عہدے داران بھی موجود تھے جنہوں نے انجمن فیضان مصطفٰے ضلع بھمبر کو مرکزی اتحاد اہلسنت کونسل بھمبر میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں