راجہ خضر حیات مرحوم نے اپنی زندگی میں ہمیشہ حق و سچ کی آواز اٹھائی، راجہ عبدالخالق

منگل 2 اکتوبر 2018 17:28

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء) راجہ خضر حیات خان مرحوم کی وفا ت سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پورا نہیں ہو گا مرحوم اعلی اوصاف کے مالک تھے مرحوم نے اپنی زندگی میں حق و سچ کی آواز اٹھائی ان خیالات کا اظہار خان آف دعورہ امیدوار کونسلر راجہ عبدالخالق خان نے بھمبر پریس کلب کے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم علاقے بھر میں عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، مرحوم بڑے دل کے مالک اور غریب پرور تھے اپنے علاقے کیلئے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں