کرسچن کالونی میں پانی کی نکاسی کا مسئلہ بلدیہ بھمبر نے حل کردیا

جمعرات 29 نومبر 2018 17:44

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) کرسچن کالونی کے قریبی محلہ میں گندے پانی کی نکاسی کا مسئلہ بلدیہ بھمبر نے حل کردیا ، اہل محلہ کا اتفاق ، تفصیلات کے مطابق کرسچن کالونی کے نشیبی محلہ میں گزشتہ ایک ماہ سے پانی کاتنازعہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے محلہ میں پیدل چلنا ناممکن ہوگیا تھا تو دوسر ی طرف لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا بھی ختم ہوچکا تھا گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مرزا محمد اجمل جرال کے دفتر میں اس بات پر اتفاق ہوگیا کہ محلہ کی دونوں گلیوں میں پختہ نالیا ں بنا کر نکاسی کو ممکن بنایا جائے گا جس پر دونوں گرویوں نے اتفاق کرلیا ، مرزا اجمل کی کاوش سے ہونے والے اس اتفاق سے تقریبا 50 کے قریب گھروں اور دو محلوں میں کشیدگی ختم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ نے بلدیہ احکام کا شکر ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں