بھمبر شہر میں 2 مقامات پر رکشہ اسٹینڈ قائم

جمعرات 29 نومبر 2018 17:44

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) میونسپل کمیٹی بھمبرنے بھمبر شہر کے اندر 2 مقامات پر رکشہ اسٹینڈ قائم کردیئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مرزا محمد اجمل جرال، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نزاکت حسین اور ٹریفک انسپکٹر محمد الیاس کے ہمراہ نے دونوں اسٹینڈز کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مرزا محمد اجمل جرال، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نزاکت حسین اور ٹریفک انسپکٹر محمد الیاس کے ہمراہ بس اڈہ پرانی کچہری اور میرپور چوک میں رکشہ پارکنگ اسٹینڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا ، پارکنگ کے لیے مختص جگہ میں چھوٹی گاڑی ، موٹر سائیکل اور رکشہ پارکنگ کی سہولت میسر ہوگی جسکے لیے الگ الگ فیس بھی مقرر کی گئی ہے افتتاح کے بعد مرزا محمد اجمل جرال اور دیگر نے دعاکروائی مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے شہریوں ، دکانداروں ، ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی کہ وہ تجاوزات اور ٹریفک جام کا سبب نہ بنیں شہر میں نظم و نسق بحال کرنے کے علاوہ ٹریفک روانی برقرار رکھنے میں انتظامیہ کی مدد کریں انہوں نے کہا کہ بھمبر شہر کے بازارو ں سے بے ہنگم ٹریفک کوختم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے جسکی وجہ سے نہ صرف بھتہ سسٹم ختم ہوگا بلکہ غریب لوگوں کو ریلیف بھی ملے گا انہوں نے کہا کہ ریڑھی بانوں کو متبادل جگہ فراہم بھی کردی ہے جس کے بعد شہر کے تمام ریڑھی بانوں کے لیے الگ سے مارکیٹ قائم ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں