ایل او سی کے عوام کے حوصلے بلند ،بھارتی جارحیت حوصلے متزلزل نہیں کر سکتی،عوام کے دکھ درد میں شریک ہیں،راجہ محمد فاروق حیدر

متاثرین انڈین فائرنگ کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، بھارتی فوج لائن آف کنٹرول کے عوام کو پیچھے دھکیلنے کیلئے انھیں نشانہ بنا رہی ہے لیکن بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا،عالمی برادری لائن آف کنٹرول پر بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے، وزیراعظم کا حیدر خان چوکی میں عوامی اجتماع سے خطاب

جمعہ 15 مارچ 2019 19:01

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموںو کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ایل او سی کے عوام کے حوصلے بلند ہیں،بھارتی جارحیت ایل او سی کے عوام کے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتی،ہم عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں،متاثرین انڈین فائرنگ کی بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، بھارتی فوج لائن آف کنٹرول کے عوام کو پیچھے دھکیلنے کیلئے انھیں نشانہ بنا رہی ہے لیکن ہم بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، لائن آف کنٹرول کے عوام ملک کی پہلی دفاعی لائن ہیں،پوری قوم دفاع وطن کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قابض بھارتی افواج آزاد کشمیر کی سویلین آبادی کو نشانہ بنا کر جنگی جرائم کا اترتکاب کر رہی ہے ،عالمی برادری لائن آف کنٹرول پر بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان چوکی کے مقام پر عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم آزادحکومت و ریاست جموں کشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان جب ضلع بھمبرکی حدود میں پہنچے تو پیر گلی کے مقام پر انکا شاندار استقبال کیا گیا۔وزیر اعظم کوایک قافلے کی شکل میں ایل او سی چوکی سماہنی کے دورے پر روانہ ہوئے تو بھارتی طیارہ گرائے جانے والے قصبہ پونا ویلی برجا,جنڈالہ میں عوام نے وزیر اعظم کاشاندار استقبال کیا۔

وزیر اعظم اسکے بعد گورنمنٹ گرلز کالج چوکی میں پہنچے جہاں انکا ایک بار پھر شایان شان استقبال کیا گیا۔چوکی کالج میں وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودا لگا کر دعا کروائی۔وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراداور اہل علاقہ کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایل او سی پررہنے والے بہادر کشمیریوں کو سلام پیش کرتاہوں۔

آئندہ ماہ سماہنی حلقہ کا تفصیلی دورہ کروں گا۔افواج پاکستان سے پہلی صف ہم ہیںدشمن کا غرور وادی سماہنی میں خاک میںملادیا گیا۔حسن صدیقی کو سلام پیش کرتے ہیں۔افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔نریندر مودی کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں740 کلومیٹر ایل او سی پر 6 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔وفاقی حکومت کو ایل او سی کے عوام کیلئے 5ارب روپے کے پیکیج پر مشتمل پراجیکٹ ارسال کیا گیا ہے جس میں عوام کے لیے پانی،سڑک ،حفاظتی مورچے اور دیگر بنیادی ضروریات شامل ہیں۔

سماہنی اور سنسہہ میں بجلی وولٹیج کا مسئلہ حل کریں گے،وزیر اعظم نی بھارتی حملہ آور پائلٹ کو پکڑنے والے مقامی 10 افراد میںانعامی چیک تقسیم کیے اور ان کی بہادری پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم راجہ محمدفاروق خان نے کہا کہ آزاد حکومت کے تمام وسائل لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں کے لیے حاضر ہیںاور ایمرجنسی میں ایک کروڑ روپے فی حلقے کے ساتھ ساتھ ایمولینس ،کمیونٹی بنکرز کے لیے فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں ۔

آئند بجٹ میں لائن آف کنٹرول پر واقع علاقوں میں تعلیم ،صحت ،انفراسٹرکچر کے لیے خصوصی فنڈز مختص کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ میر ا حلقہ بھی لائن آف کنٹرول پر واقع ہے مجھے آپ لوگوں کے مسائل اور مشکلات کا احساس ہے ہم آپ لوگوں کو کسی صورت بھی تہنا نہیں چھوڑیں گے ،میں پھر آئوں گا بار بار آئوں گا ۔وزیر اعظم نے اس موقع پر قائداعظم زندہ باد، پاکستان زندہ باد،پاک فوج،آزاد کشمیر زندہ باد کے نعرے لگوائے،وزیر اعظم نے راجہ ظفر معروف کے گھر سیاسی کارکنان وفود سے ملاقات کی،بھمبرشہر اور برنالہ روانگی پر وزیر اعظم کا تونین،جنڈی چونترہ میں بھرپوراستقبال کیا گیا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر حکومت احمد رضا قادری،وزیر حکومت چوہدری رخسار،سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد خان،کمشنرمیرپور چوہدری طیب،ڈی آئی جی سردار گلفراز،ڈی سی بھمبر سردار خالد محمود،ایس پی بھمبرمرزا زائد حسین،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر راجہ غلام احمد ربانی سمیت سرکاری محکموں کے حکام بھی موجود تھے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں