بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی سر زمین پر حملہ کرنے کی جو ناپاک جسارت کی تھی اُ سے پاک فوج نے پوری جرات ، بہادری اورعسکری صلاحیت سے ناکام بناکر یہ ثابت کیا ہے کہ ہماری افواج اور قوم دفاع وطن کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں
71 سالہ تاریخ گواہ ہے کہ ہماری افواج نے دفاع وطن کے لیے نہ صرف دشمن کے ناپاک عزائم کو با ر بار ناکام بنایا بلکہ ہر قدرتی آفت کے موقع پربھی عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے قوم کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہا اور سب سے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا مجاہد فورس سنٹر بھمبر میں آرمی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب
ہفتہ 20 اپریل 2019 15:05
(جاری ہے)
صدر سردار مسعود خان نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کے لیے جذبے ، حوصلے اور جرات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے جس کی صلاحیتوں کی دشمن بھی تعریف کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں دشمن نے ہمارے اوپر فضائی اور زمینی جنگ مسلط کرنے کی جو کوشش کی اُسے ملک کی بہادر افواج نے نہ صرف ناکام بنایا بلکہ دشمن کے لڑاکا جہاز گرا کر اسے بھاری نقصان بھی پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بھمبر کی اس دھرتی پر فخر ہے جہاں وطن کی مٹی پر قربان ہونے والے افسر اور جوان تیار کیے جاتے ہیں ۔سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر محفوظ ہاتھوںمیں ہیں اور ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کے خلاف تمام اندرونی اور بیرونی خطرات کا اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ مقابلہ کریں گے اور قابض ہندوستان سے کشمیر کو آزاد کرائیں گے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاک فوج کے جوان پورے جذبہ ایمانی اور روایتی بہادری اور جرات سے دفاع وطن کی ذمہ داری کا فریضہ پوری لگن اور محنت سے انجام دیتے رہیں گے اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست فاش دے کر اپنی اعلیٰ روایات کو زندہ و جاوید رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے دشمن لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہماری شہری آبادی اور اگلے دفاعی مورچوں کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن جب بھی دشمن نے فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کی تو ہماری دفاعی افواج نے دشمن کو بھرپور انداز میں منہ توڑ جواب دیا جس میں مجاہد فورس نے اپنا کردار ہمیشہ احسن انداز میں ادا کیا ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ آئندہ بھی قوم کی اُمیدوں پر پورا اترتے ہوئے بہادری اور جرات کی نئی مثال قائم کریں گے ۔ قبل ازیں صدر آزاد کشمیرسینئر وزیر چوہدری فاروق کے ہمراہ جب مجاہد فورس سنٹر بھمبر پہنچے تو جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل سلمان ، کمانڈنٹ مجاہد فورس سنٹر بریگیڈئر کامران و دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے اُن کا استقبال کیا ۔ صدر آزاد کشمیر کو پاک فوج کے ایک چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد صدر ریاست نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نئے پاس ہونے والے جوانوں سے حلف لیا ۔ اس موقع پر فضا میں غبارے چھوڑے گے ، قومی ترانہ پیش کیا گیا اور صد ر سردار مسعود خان نے یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ صدر آزاد کشمیر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوںمیں انعامات بھی تقسیم کیے ۔بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چوہدری انوارالحق کی مرزا محمد اجمل جرال کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت
چوہدری انوارالحق کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر کا دورہ ،ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی ..
چوہدری انوارالحق نے اپنے حلقہ انتخاب بھمبر میں مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی
ریاست کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت میرا نصب العین ہے،چوہدری انوارالحق
چودھری انوارالحق کے والد کی سالانہ برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
نام نہاد میرٹ کے دعویدار وزیراعظم آزاد کشمیر نے مال بنانے کے لیے محکمہ ان لینڈ ریونیو کو یرغمال بنا ..
بہاول پور، گورنمنٹ گرلزہائی سکول چنی گوٹھ کی سینئر ہیڈمسٹریس پر کرپشن اوربے ضابطگیوں کے الزامات
بینک آف آزاد جموں و کشمیرکے صدرخاورسعید کا میرپورریجن میں مختلف برانچوں کا دورہ
وزیراعظم آزاد کشمیر نے حلقہ انتخاب بھمبر میں مصروف ترین وقت گذارا، شہرکے مختلف مقامات کا دورہ
مسلم کانفرنس کی مضبوطی کا سفر پھر سے شروع ہو چکا ہے،سردار عتیق احمد خان
ڈائریکٹراطلاعات آزادکشمیر راجہ شاہد کھوکھرکاپرویز اشرف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی بھمبر و میرپور میں مختلف شخصیات سے اظہار تعزیت
بھمبر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت