بھمبر ، کنڈیلی بریلی کے مقام پر ایک مسافر وین کھائی میں جا گری ،دو افراد جاں بحق

منگل 23 اپریل 2019 23:05

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) بھمبر میں کنڈیلی بریلی کے مقام پر ایک مسافر وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق وین کے حادثے میں 18مسافر زخمی ہوئے ہیں،مقامی افراد نے ریسکیو ورکرز کی مدد سے کافی جدوجہد کے بعد کھائی سے زخمیوں، لاشوں اور حادثے کا شکار وین کو نکالا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں