بھمبر، نادرا، جی پی او، بینکس کے باہررش کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا، ڈسڑکٹ مجسٹریٹ

ہفتہ 16 مئی 2020 18:48

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2020ء) ڈسڑکٹ مجسٹریٹ بھمبر سردارخالدمحمودخان نے کہاہے کہ نادرا، جی پی او، نجی و سرکاری بینکس کے باہررش، ہجوم کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا، تنخواہ,پنشن لینے والے افراد کو فاصلہ، ماسک، سینیٹی ٹائزر دینے کی ذمہ داری، عمل کروانے کا فرض مذکورہ ادارواں کو سرانجام دیناہوگا۔ جی پی او، نادرا، بنکس کے نمائندہ وفد کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سردار خالدمحمود نے کہاکہ آئندہ دو روز میں متعلقہ افسران ایس او پی مرتب کرکے ڈی سی آفس ارسال کریں، رش نہ ہو، بزرگ، خواتین کو پنشن، تنخواہ وصول کرتے ہوئے روزے کی حالت میں کوئی مشکل نہ ہو۔

اجلاس میں ایس پی میر محمد عابد نے نمائندہ وفد کو کہاکہ پولیس نفری تعاون کریں گی، 21 مئی تک فوری طور پر متعلقہ بنک، جی پی او، نادرا اپنے دفتر کے باہرشامیانہ لگائیں۔

(جاری ہے)

کرسیاں فاصلے پر لگائیں، ماسک اور سینیٹی ٹائزر رکھیں،آنے والے افراد کو فاصلے پر بٹھاکر ایس او پی کے مطابق پنشن، تنخواہ دیں، اجلاس میں انچارج نادرااسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد اشرف، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار، جی پی او سے ظہیر اقبال اور مختلف نجی و سرکاری بنک نمائندگان نے شرکت کی اور یقین دہانی کرائی کی کہ وہ کوروناوائرس پر قابوپانے کے لئے ہر ممکن تعاون کیاجائے گا، کسی صورت رش، ہجوم نہیں بننے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں