بھمبر، کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس

ہفتہ 16 مئی 2020 18:48

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنربھمبرسردار خالدمحمود کی زیرصدارت کوروناوائرس پر قابو پانے کے لئے اہم اجلاس ہوا جس میں ایس پی، ڈی ایچ او، ایم ایس سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران شریک ہوئے، تمام محکمہ جات کے ضلعی سربراہان نے یقین دہانی کرائی کہ کوروناکے خلاف بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گی ڈپٹی کمشنرسردار خالدمحمود نے ہدایت کی کہ تمام محکمے بھرپور تعاون کریں، اس مشکل گھڑی میں افسران، اہلکاران موجود رہیں گے، کام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہوگی، محکمہ تعلیم کی موجودہ صورتحال میں کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، سب محکمہ جات کے افسران و اہلکاران متعلقہ مجسٹریٹس کے مل کر بازاروں، عوامی مقامات پر ڈیوٹی دیں گے، لوگوں کو ماسک، سینیٹائزر، فاصلہ رکھوانے پر پابند کروائیں گے، تمام سرکاری ملازمین افسران، اہلکاران موبائیل فون آن رکھنے، بروقت جواب دینے کے پابند ہوں گے، ماسک نہ پہنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایس پی میرمحمدعابد نے کہاکہ سماہنی، برنالہ، بھمبر میں سرکاری ملازمین پہرہ دیں، بازاروں میں رش نہ ہونے دیں، تراویح اور نماز جمعہ کے لئے 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں