بھمبر، چوہدری عبدالقیوم کا تحصیلدار کے عہدے پر فائز ہونا لائق تحسین ہے، چوہدری محمد اسلم

منگل 19 مئی 2020 17:28

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) آزادکشمیر کے دیانتدار ، فرض شناس اور میرٹ پسند آفیسر چوہدری عبدالقیوم کا نائب تحصیلدار سے ترقیاب ہو کر تحصیلدار کے عہدے پر فائز ہونا لائق تحسین اور احسن اقدام ہے اس سے میرٹ اور انصاف پسند حلقوں کی حوصلہ افزائی ہوگئی ان کی بطور تحصیلدار ترقیابی پر وزیر مال ، سیکرٹری ریونیو اور سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے مشکور و ممنون ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت چوہدری محمد اسلم نے ایک بیا ن میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری عبدالقیوم ایک دیانتدار ، فرض شناس اور میرٹ پسند آفیسر ہیں ان کی ترقیابی سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں