بھمبر، آج وباء سے بڑا ایشو کرپشن ہے جو دن بدن معاشرے کی تباہی کا باعث بن رہی ہے، چوہدری محمد علی

منگل 19 مئی 2020 17:28

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری محمد علی اختر نے کہا ہے کہ محکمہ شاہرات زیر تعمیر ترقیاتی کاموں، پلیوں ، حفاظتی دیواروں ، شولڈرز نالیوں کی تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا اعلیٰ سطح پر دیانتدار آفیسران پر انکوائری کرائی جائے اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے افسران و ٹھیکیدار ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے، آج سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جو دیمک کی طرح معاشرے کو تباہی ، بربادی ، ترقی اور میرٹ کا قتل کا باعث بن چکی ہے ۔

ان خیالات کا انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ محکمہ بلڈنگ ، پبلک ہیلتھ ، واٹر سپلائی ، محکمہ لوکل گورنمنٹ آبپاشی ، ورلڈ بنک کے جاریہ اور زیر تعمیر منصوبوں کی بھی انکوائر ی کرائی جائے اور پائیدار ترقی کو رواج دیا جائے تاکہ قومی خزانہ کو نقصان نہ پہنچے اور یہ اچھے منصوبے معیاری تعمیر کے ساتھ مکمل ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں قومی احتساب بیورو کے ذریعے کڑے غیر جانبدار انہ احتساب کی ضرورت ہے، حکمرانوں نے تمام وسائل پر خود قبضہ کررکھا ہے، اقر با پروری کی مختلف ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال ناقص تعمیرات کی انتہا کی جارہی ہے عام آدمی سے وسائل بہت دور رکھے گئے ہیں۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں