تحریک انصاف آزادکشمیر کی آمدہ الیکشن میں کامیابی نوشتہ دیوار ہے،چوہدری کلیم الله

جمعہ 11 ستمبر 2020 18:16

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) تحریک انصاف بھمبر کے راہنما چوہدری کلیم الله نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کی آمدہ الیکشن میں کامیابی نوشتہ دیوار ہے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں حکومت بنا کر تعمیر و ترقی و میرٹ کا نیا باب شروع کریں گے، پنجیڑی جلسہ میں عوامی قوت پاور شو کیا جائے گا جس سے حلقہ سات کی سیاست نمایاں ہوجائے گی، وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے خاتمہ کے لیے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں جلد تحریک انصاف کی حکومت قائم ہو کرکے احتساب کا روکا ہوا عمل کو جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کا اصل منشور ہے تحریک انصاف کے وژن وزیراعظم عمران خان کے موقف کے مطابق کرپشن کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیے جائیں کرپٹ مافیا کے خلاف دیانتدار اور میرٹ پسند آفیسران پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دیا جائے جو تمام اضلاع میں کھلی کچہری لگا کر غریب اور مظلوم عوام کی شکایات سن کر ان کا ازالہ اور کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرے گے،بیوروکریسی کو نکیل ڈالنے کے انصاف و احتساب بلا تفریق ، کرپٹ مافیا ، سفارشی کلچر کے خلاف باضابطہ کام شروع کرکے لوگوں کو ریلیف دیں گے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں