کورونا ختم نہیں ہوا، ماسک پہنیں اور احتیاط کریں،وزیراعظم کی ہدایت

اتوار 18 جولائی 2021 21:55

کورونا ختم نہیں ہوا، ماسک پہنیں اور احتیاط کریں،وزیراعظم کی ہدایت
بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) وزیراعظم عمران خا ن نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ کورونا ختم نہیں ہوا، ماسک پہنیں اور احتیاط کریں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو تاکید کی کہ کرونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ماسک پابندی سے پہنیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں یہ نہ پتہ چلے کہ بھمبر جلسے کے بعد کئی لوگ بیمار ہوگئے ۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں