بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائینسز میں مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

جمعہ 30 اگست 2019 17:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2019ء) بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائینسز میں مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی کال پر یونی ورسٹی انتظامیہ فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات نے بھی مقبوضہ کشمیر کی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر یونی ورسٹی ایڈمن بلاک سے مرکزی دروازے تک ریلی نکالی گئی جس میں یونی ورسٹی انتظامیہ فیکلٹی ممبران طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی میں موجود شرکاء نے بولان میڈیکل کالج میں زیر تعلیم آزاد کشمیر کے طلبہ سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ریلی کے شرکاء نے کشمیر کے پرچم بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کیخلاف اور اقوام عالم سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینے کے مطالبات درج تھے ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزاد جموں و کشمیر کے جو طالب علم بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ میں زیر تعلیم ہیں آج انکی تکلیف بلوچستان کے عوام کی تکلیف ہے اس مشکل صورتحال میں یونی ورسٹی انتظامیہ فیکلٹی ممبران طلبہ ان کے شانہ بشانہ موجود رہینگے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں