بلوچستان کی پسماندگی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے بلاول بھٹو زرداری

سابق ادوار میں یہاں ترقی خوشحالی کے محض جھوٹے دعوے ،عوام پر ترقی کے دروازے بند کئے گئے،وفد سے گفتگو

جمعرات 22 جون 2017 16:46

بلوچستان کی پسماندگی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے بلاول بھٹو زرداری
بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے سابق ادوار میں یہاں ترقی خوشحالی کے محض جھوٹے دعوے کیئے گئے عوام پر ترقی کے دروازے بند کیئے گئے جسکی وجہ سے بلوچ عوام کا اعتماد وفاق سے اٹھ چکا لیکن آئیندہ انتخابات میں پی پی پی ملک بھر میں کلین سویپ کرکے بلوچستان میں ترقی کے دعوؤں کو حقیقی عملی جامع پہنائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی کے ممتاز قبائلی شخصیت ملک ساجد خان بنگلزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک ساجد خان بنگلزئی نے انہیں دورے سبی کی دعوت دی اور مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد سبی کا دورہ کرونگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پرامن اور وطن سے محبت کرتے ہیں حقوق نہ ملنے کی وجہ سے بلوچ عوام اور وفاق میں دوریاں بڑھ گئیںاب ان فاصلوں کو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہی ختم کراسکتی ہے یہاں کے عوام کو ترقی کے جھوٹے دعوؤں پر بہلایا گیا ہے مگر اب عوام باشعور ہو چکے ہیں انہیں مذید اندھیرے میں نہیں رکھا جاسکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت بن چکی ہے عوام کی امیدیں پی پی پی سے جڑی ہوئی ہیں جنہیں ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلوچستان پارٹی کا گھر بن چکا ہے اور جیالوں کی محنت کی وجہ سے پارٹی پرچم ہر گھر پر نظر آتا ہے جو پارٹی کی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوںنے مذید کہا کہ بلوچستان کے عوام کی محبت کبھی فراموش نہیں کرسکتایہاں کے غیور عوام نے ہر دور میں جمہوریت کو پنپنے کیلئے جانوں کا نزرانہ پیش کرکے جمہوریت کو مضبوط کیا اور ہر آمر حکمران کے خلاف ڈٹ کرمردانہ وار حالات کا مقابلہ کیا لیکن بدقسمتی سے بلوچستان کے حالات آج بھی وہی ہیں یہاں عوام ترقی کے ثمرات سے محروم چلے آرہے ہیں بجلی گیس پانی بنیادی ضرویات زندگی سے کوسوں دور عوام در بدر کی زندگی بسر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیوں کا زالہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی کریگی اور انشاء وہ دن دور نہیں جب یہاں کے عوام کو انکی امنگوں کے مطابق زندگی کی تمام سہولیات انکی دہلیز پر ملیں گی اور وہ زندگی کی آسائشوں سے مستفید ہو سکیں گے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں