صفائی نصف ایمان ہے، ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی سے مریضوں کی صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے،ڈپٹی سیکرٹری صحت اورنگزیب کاسی کابولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے میں افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 26 ستمبر 2018 02:50

کوئٹہ۔25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سیکریٹری صحت اورنگزیب کاسی تھے ۔افتتاحی تقریب میں ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ڈاکٹر فہیم خان ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر انور گولہ ، اے ایم ایس ڈاکٹر جاوید خان ، ڈاکٹر خان بابر ، ڈاکٹر بزن بلوچ ، صدر ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن ڈاکٹر عبدالملک، صدرپیرا میڈیکس ایسو سی ایشن عبدالسلام زہری ، فارما سسٹ منیر مینگل سمیت کثیر تعداد میں اسٹاف نے شرکت کی ۔

ہفتہ صفائی مہم کا افتتاح ایم ایس ڈاکٹر فہیم و دیگر نے ہسپتال کے احاطے میں جھاڑو لگا کر کیا ۔ تقریب کے شرکاء سے ڈپٹی سیکریٹری صحت اورنگزیب کاسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی سے مریضوں کی صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر فہیم خان کی ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہاایم ایس ڈاکٹر فہیم خان نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ہسپتال میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیںگے ۔ بعد ازاں ہفتہ صفائی مہم کے تحت ہسپتال میں واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں