بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بلوچستان علی گل کرد

اتوار 9 دسمبر 2018 17:50

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے کھلاڑی صوبے کے سفیر ہیں یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں مواقع فراہم کیئے جائیں گی2019 میں شروع ہونے والے نیشنل گیمز میں ضلع کچھی کے کھلاڑی اپنی صلاحتیوں کو اجاگر کریں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیکر سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے ڈھاڈر میں ٹو ڈسٹرکٹ بولان سبی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے مبلغ ایک لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس بلوچستان علی گل کرد نے ڈھاڈر جلبانی ٹوڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بطور مہمان خاص کے طور پر کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ سے خطاب میںکیا اس موقع پر ضلعی اسپورٹس آفیسر جمیل احمد مستوئی،صدر پریس کلب ڈھاڈرمحمد عارف بنگلزئی ،ٹورنامنٹ آرگنائزر سمیع جلبانی،ندیم بنگلزئی رئیس قادر بخش ،شیرجان بلوچ اور دیگر موجود تھے ڈی جی اسپورٹس علی گل کرد نے کہا کہ ڈھاڈر میںمنعقدہ ٹوڈسٹرکرکٹ ٹورنامنٹ اور انکی محنت جزبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ضلع کچھی میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں یہاں کے نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیئے جائیں تو یہ اپنا لوہا منوا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ سال بلوچستان میں نیشنل گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں یہاں کے کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیکر نام کمائیں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیکر منفی اور سماجی برائیوں کو خاتمہ کیا جاسکتا ہے کھیل کھلاڑی کا زیور ہے اور بجائے فارغ اوقات میں وقت ضیاع کے کھلاڑی کھیلوں کو میدان آباد کریں جس سے ان کو تفریح اور صحت بھی ملتی ہے انہوں نے ڈھاڈر میں منعقدہ ٹوڈسٹرکٹ بولان سبی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے مبلغ ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں