اپریل کوضلع کچھی کے علاقے شوران میں پھنسے ہندو زائرین کو بچالیا گیا ،ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان بگٹی

اتوار 14 اپریل 2019 21:20

بولان /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان بگٹی نے کہا ہے کہ11 اپریل کوضلع کچھی کے علاقے شوران کے قریب سکلیجی ہری سر دیوتا کے قریبی پہاڑی میں (گرم آف) پر بلوچستان کے مختلف اضلاع اورجیکب آباد سے تعلق رکھنے والی200 کے لگ بھگ ہندو یاتری جو اپنے 22اونٹو ں اوراشیاء خردنوش دیگر سامان کے ساتھ مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے آئے یہاں آئے شدید بارشوں کی وجہ سے علاقے میں پھنس گئے تھے کو زندہ بچا لیا گیا ، یہ بات انہوں نے اپنے آفس میںاسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر منیر احمد سومرو کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ ہندو زائرین کی کمپنگ دو دن کی تھی جہاں انکو اپنے مذہبی رسومات ادا کرنی تھیںاس دوران اچانک شدید بارشیں ہوئی اچانک حالیہ بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں پھنس گئے جسکی وجہ سے انکے چار اونٹ اور سامان سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے جبکہ تمام ہندو یاتری قریبی پہاڑی پر چڑھ گئے ہمیں جب اطلاع ملی تو کمشنر نصیر آباد ڈی جی پی ڈی ایم اے،وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ایف سی 144اور131ونگ کے کرنل ضیاء اور کرنل سعید کے ہمراہ وہاں گئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر ایم پی اے سردار یار محمد رند کاشکریہ ادا کرتے ہیں جنکی ذاتی کاوشوں سے انکے مقامی آدمیوں نے بھی ہندو یاتریوں کو مختلف مقامات کے ذریعے محفوظ مقام پر پہنچانے میں مدد کی انہوں نے کہا کہ مورخہ13اپریل کو ضلعی انتظامیہ ایف سی نے انہیں پی ڈی ایم اے کی جانب سے دی گئی خوراک سامان پہنچایا لیکن بارشوں کی وجہ سے انہیں نکالنا ممکن نہ تھا اسی وجہ سے آج بروز اتوار کو پاک آرمی کے 3ہیلی کاپٹر اور جوانوں کی مدد سے انکو وہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا اور انہیں سامان اور خوراک مہیا کیا گیا انہوں نے بتایا کہ تمام ہندو برداری خیریت سے ہیں اور انہیں انکے آبائی علاقوں پر روانہ کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کچھی نے مذید بتایا کہ اس دوران غیر مصدقہ اطلاعات ملتی رہیں کہ انکی ہلاکتیں ہوئی ہیں حالانکہ ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں تھی تمام افراد بحفاظت ریسکیو کردیئے گئے ہیں انہوں نے واقعہ کے دوران پریس کلب ڈھاڈرکے صحافیوں کی مثبت رپورٹنگ کی تعریف کی اور کہا کہ مقامی صحافیوں نے بغیر تصدیق کیئے ہوئے خبروں کوبریک نہیں کیا اور ذمہ دارانہ صحافت کا ثبوت دیا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ضلع بولان میں حالیہ بارشوں کے نئی سلسلوں کی پیشنگوئی تک پکنک منانے اور کمپنگ کی اجازت نہیں ہوگی ضلعی انتظامیہ اس ضمن میں عوام کو آگاہ کرتی ہے کہ حالیہ بارشوں کے سلسلے تک ضلع کی تفریحی مقامات میں پکنک منانے پر پابندی عائد کی جاتی ہے تاکہ تفریح کی آڑ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں