ضلعی ہیڈکوارٹر ڈھاڈر کے شہری جدید دور میں بھی سو سال ماضی کی زندگی گزارنے پر مجبور پانی بجلی کی بدحالی کا نوٹس لیا جائے،عوامی حلقوں کا مطالبہ

اتوار 8 ستمبر 2019 17:55

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2019ء) ڈھاڈر میں بجلی اور پینے کے صاف پانی نے اہل علاقہ کی پریشانیوں میں مذید اضافہ کردیا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،صاف پانی کا حصول نا ممکن بنتا جارہا ہے گرمیوں کے مہینوں میں تو بجلی اور پانی عذاب بن کر عوام پر نازل کیئے جاتے ہیں اسی صورتحال کو دیکھ کر علاقے کی اکثریتی آبادی سردعلاقوں کی جانب سے نقل مکانی پر مجبور ہوتے ہیں ترقی یافتہ ممالک چاند پر کمندیں ڈال رہے ہیں کچھی کے ضلعی ہیڈکوارٹر ڈھاڈر کے شہری جدید دور میں بھی سو سال ماضی کی زندگی گزارنے پر مجبور پانی بجلی کی بدحالی کا نوٹس لیا جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر کے شہری دور جدید میں بھی سو سال ماضی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیںنہ پانی کی فراہمی ٹھیک طرح سے ہوتی ہے نہ ہی بجلی کی نہ ختم ہونے واکا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ رہی سہی کسر کم وولٹیج نے پورا کردیا ہے محکمہ پی ایچ ای کچھی عوام کو پانی کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ واپڈا کو ٹھہراتی ہے کہ جن کی وجہ سے کم وولٹیج اوربار بار کی ٹرپنگ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پانی کے بور جل کر خراب ہوگئے ہیں جبکہ واپڈا حکام کا اکثر یہی رونا ہوتا ہے کہ ڈھاڈر شہر کی لائنیں تیس سال پرانی ہوگئی ہیں جو کہ لوڈبرداشت کرنے کے قابل نہیں یہی وجہ ہے کہ بجلی کی اکثر فالٹس کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوسری جانب ڈھاڈر کے متاثرہ عوام نے ارباب اختیار کا توجہ شہر کی جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھاڈر کے شہری بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج اور پینے کی صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے ذہنی مریضن بن چکے ہیں پانی اور بجلی کی ناگفتہ باحالت کا نوٹس لیکر عوام کو رحم کیا جائے تاکہ شہری حصول پانی اور بجلی کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں