بلوچستان کے ضلع بولان میں زور دار دھماکہ

تخریب کاروں کی جانب سے دھماکے کے ذریعے سوئی سے کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن کو تباہ کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 18 دسمبر 2019 23:31

بلوچستان کے ضلع بولان میں زور دار دھماکہ
بولان (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 18 دسمبر2019) بلوچستان کے ضلع بولان میں زور دار دھماکہ، تخریب کاروں کی جانب سے دھماکے کے ذریعے سوئی سے کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن کو تباہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تخریب کاروں کی جانب سے بلوچستان کے ضلع بولان میں شر پسند کاروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شر پسندوں کی جانب سے ضلع بولانا سے گزرنے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ کر کے تباہ کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے باعث گیس پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا ہے اور یوں سوئی سے کراچی کو گیس کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے اس دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ سوئی سے کوئٹہ تک متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کے کام کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت جلد کر لی جائے گی۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں