بولان مچھ پک اپ الٹنے سے 12افراد زخمی ، لیویز

اتوار 24 مئی 2020 15:35

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) بولان مچھ کے قریب تیزرفتاری کے باعث پک اپ الٹنے سے 12افراد زخمی جبکہ 6افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق سبی بولان کے علاقے مچھ کے مقام پر تیز رفتاری کے پک اپ الٹنے سے 12 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والے افراد میں 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی ہونے والے تمام افراد کو سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا گیا ہے۔ الٹنے والی پک اپ میں سوار افراد عید ادا کرنے مچھ شہر جارہے تھے کہ اچانک یہ حادثہ پیش آ یا۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں