ایپکا کچھی بولان کے صدر بابو وزیر خان گرانی بنگلزئی انتقال کر گئے

منگل 22 ستمبر 2020 22:50

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) محکمہ ریونیو ڈی سی کچھی آفس کے سینئر کلرک ،ایپکا کچھی بولان کے صدر بابو وزیر خان گرانی بنگلزئی حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے، وہ جمعیت علماء اسلام تحصیل ڈھاڈر کے امیر مولانا بشیر احمد بنگلزئی،رحیم بنگلزئی کے بڑے بھائی تھے مرحوم کو انکے آبائی گاؤں رند علی میں سپردخاک کردیا گیا دریں اثناء ڈھاڈرپریس کلب کے صدر محمد عارف بنگلزئی،کہنہ مشق سینئر صحافی عبد الفتاح بنگلزئی،سمیت دیگر سیاسی ،سماجی قبائلی رہنماؤں نے مرحوم کی درجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں