حالیہ بارشوں سے ضلع کچھی اور گردونواں میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، سردارخان رند

اتوار 6 جون 2021 22:40

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) رند قومی اتحاد کے مرکزی چیئر مین وسابق چیئرمین ضلع کونسل کچھی میر سردار خان رند نے کہا کہ حالیہ شدید طوفانی ہواؤں کے بعد بارشوں سے ضلع کچھی کی تحصیل ڈھاڈر،شوران ،بالاناڑی مشکاف دیگر نواحی علاقوںمیں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے بارشوں نے علاقے کی انفراسٹریکچر کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے عوام کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کیلئے پی ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں سے رابطے میں ہوں اس دکھ اور رنج کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں ہمارا جینا مرنا ضلع کچھی کے عوام کے ساتھ ہیںعوام سے روح کا رشتہ ہے اس آفت کی گھڑی میں متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ضلعی انتظامیہ کو جنگی بنیادوں پر ریلیف اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں انہوں نے کہا کہحالیہ بارشوں سے ڈھاڈر سمیت دیگر مضافات میں درجنوں کھمبوں کی مرمت کیلئے واپڈا حکام سے مسلسل رابطے میں ہوں انشاء اللہ بحالی کا کام جلد مکمل ہوگا متاثرین کی ہرممکن بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات ناگزیر ہیں

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں