آکاؤنٹ آفیسر کچھی ،خزانہ آفس کے حکام کی ملی بھگت سے اساتذہ کی تنخوائیں بند کرنا ظلم ہے ،میر ارباب جتوئی

منگل 13 جولائی 2021 15:55

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) جماعت اسلامی کچھی کے ضلعی امیر میر ارباب جتوئی،سینئر رہنماء رئیس عبدالحق رضی،میرمحمد الیاس جتوئی،سابق امیرڈاکٹر نصر اللہ جتوئی دیگر نے مشترکہ تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آکاؤنٹ آفیسر کچھی اور خزانہ آفس کے حکام کی ملی بھگت سے اساتذہ کی تنخوائیں بند کرنا ظلم کے برابر ہے انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خزانہ آفس کچھی کے آفیسر جان بوجھ کر اساتذہ کرام کی تنخواہوں میںروڑے اٹکارہا ہے حالانکہ ضلعی تعلیمی آفیسر میل اور سیکرٹری تعلیم نے کمیٹی کے ذریعے انکو کلئیر کردیا ہے پھر بھی تنخواہیں بند کی گئی ہیںعلاوہ ازیں بہت سے اساتذہ جن سے مبینہ طور پر رشوت طلب کرکے انکی تنخوائیں ڈرا کی گئی ہیںظلم کے یہ ضابطے کبھی تسلیم نہیں کیئے جائیں گے بیان کی توسط سے انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کو جان بوجھ کر تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت احتجاج کیا جائیگا۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں