بولان میں کنارے نصب بم دھماکہ ،دو افراد شدید زخمی

جمعرات 16 جون 2022 18:20

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2022ء) بولان میں کنارے نصب بم دھماکہ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے لیویز کے مطابق جمعرات کو بولان کے علا قے گنداواہ شوران روڈ پر سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہزار خان اور بدل خان اقوام رند شدید زخمی ہوگئے ، لیویز اور سیکورٹی حکام نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے میں گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے ، لیویز نے زخمیوں کو فوری طور پرطبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے لاڑکانہ منتقل کردیا گیامز یدکاروائی جا ری ہے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں