زیرینہ ناڑی ندی بلیدی واہ، موسی واہ کے مقام پر زیر تعمیر اسٹریکچر ڈیم کے کام کو ٹھیکیدار ادھوراچھوڑ کر رفوچکر ہوگیا ہے ،نوروز خان ایری

اتوار 28 مئی 2023 16:05

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2023ء) یونین کونسل محرم کے سیاسی و سماجی رہنماء حاجی رئیس نوروز خان ایری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زیرینہ ناڑی ندی بلیدی واہ، موسی واہ کے مقام پر زیر تعمیر اسٹریکچر ڈیم کے کام کو ٹھیکیدار ادھوراچھوڑ کر رفوچکر ہوگیا ہے ،ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے تعمیر بلیدی واہ ڈیم میں ٹھیکیدار نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے ٹھیکیدار کی مبینہ کرپشن سے زیرینہ ناڑی ،بلیدی واہ ،محرم ندی ، موسیٰ واہ کوڑا اللہ آباد ایری،قاضی وانڈ، قاضی واہگہ ، گیحل ،گنجلو سمیت دیگر سینکڑوں علاقوں کے غریب زمینداران کو کروڑوں روپے کے نقصانات ہوئے ہیں ٹھیکیدار نے اپنی مبینہ کرپشن کو چھپانے کے لئے زمینداروں کو کروڑوں روپے کے نقصان پہنچایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ندی زیرینہ ناڑی ،بلیدی واہ، موسیٰ واہ ، محرم واہ کے مقام اسٹریکچر ڈیم جوکہ کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہورہا تھا جس کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے کرپٹ ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر رفوچکر ہوگیا ہے تحصیل بھاگ کے علاقے زیرینہ ناڑی ،بلیدی واہ ، محرم واہ ، موسیٰ واہ کے مقام پر کروڑوں روپے کے خطیر رقم کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ڈیم کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ععلاقہ مکینوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور خطیر رقم سے عوامی پیسوں کو کرپشن کی نذر کیا گیا ہے انہوں نے بیان کی توسط سے بالا حکام سے متزکرہ کام کے ٹھیکیدار کی مبینہ کرپشن کا نوٹس لیکر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں