بولان ‘ندی میں نہاتے چمن اور قلعہ عبداللہ کے 2نوجوان ڈوب کر جاں بحق

اتوار 12 فروری 2017 20:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2017ء) بولان ندی میں نہاتے ہوئے چمن اور قلعہ عبداللہ کے دونوجوان ڈوب کر جان بحق ہو گئے جن کی نعشوں کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقہ بولان ندی میں مطیع اللہ ولد یار محمد اور امان اللہ ولد نعمت اللہ نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بولان لیویز کے جوانوں نے دونوں کی لاشوں کو پانی سے نکال کر سول ہسپتال مچ لے گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا دونوں نوجوان تین روزہ سالانہ تبلیغ اجتماع میں شرکت کیلئے چمن اور قلعہ عبداللہ سے آئے تھے جو اجتماعی دعا کے بعدواپس اپنے گھر جارہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں