آزادی بڑی نعمت ہے ،ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں ،غلام حسین بلوچ

ملک کی سلامتی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، حفیظ بلوچ

ہفتہ 15 اگست 2020 15:31

بھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) بولان یوتھ اتحاد بھاگ کے زیر اہتمام چیرمین غلام حسین بلوچ کی قیادت میں 14 اگست کے پر مسرت موقع پر ایک عوامی شاندار ریلی نکالی گئی جس میں مختلف طبقہ فکر کے سینکڑوں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی جہانگیر چوک پر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی عظیم الشان جشن آزادی ریلی سے چیرمین غلام حسین بلوچ کامریڈ فیاض جاموٹ گویندا راہیجہ ارباب سمیع اللہ ایری خدابخش مغیری حفیظ بلوچ کامریڈ منظور احمد ایری میر نصیب اللہ مغیری محمد اقبال سولنگی محمد عظیم بمبھان اور اسفندیار نے ملی نغمہ پیش کیا عظیم الشان جلسہ عام سے مقررین نے سب سے پہلے پاکستان پاک آرمی کے جوانوں کو سرخ سلام پیش کیا اور کہا کہ وطن عزیز کے لیے ہماری جان بھی قربان ہے ملک کی سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے جس کے لئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے ریلی میں پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے آسمان گونج اٹھا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء سلامتی کے لیے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں