کچھی کے عوام سے محبت احترام کا رشتہ ہے ہردور میں کچھی کے عوام کی حقوق کی ترجمانی کی ہے ،میر سردار خان رند

اقتدار میرے لیئے کوئی معنی نہیں رکھتا میرے دروازے عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں،سابق چیئرمین ضلع کونسل کچھی

منگل 29 ستمبر 2020 17:10

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) سابق چیئرمین ضلع کونسل کچھی،رند قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین میر سردار خان رند نے کہا ہے کچھی کے عوام سے محبت احترام کا رشتہ ہے ہردور میں کچھی کے عوام کی حقوق کی ترجمانی کی ہے اقتدار میرے لیئے کوئی معنی نہیں رکھتا میرے دروازے عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں عوام کوسبز باغ دکھانے کا دور گزر گیا اب عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں رند پینل اجتماعی کاموں کو فوقیت دیتی ہے تاکہ عوام کے مسائل کو حل کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاڈرمیں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو میں کہی اسموقع پر قبائلی رہنماؤں وڈیرہ علی احمد رند،پی ٹی آئی تحصیل صدر ڈھاڈرمیر حاجی ریاض احمد رند،معروف سرجن ڈاکٹر فیض بلوچ،محمد عارف بنگلزئی،پی ٹی آئی کچھی کے جوائنٹ سیکرٹری عبد الحئی گولہ،بابو میر محمد قاسم رند،میر حاجی خان جتوئی سمیت دیگر قبائلی اور سیاسی عمائدین بھی موجود تھے میر سردار خان رند نے کہا کہ ضلع کچھی کے عوام کی دکھ درد اور انکے بنیادی مسائل کو اپنا سمجھتا ہے ہماری روز اول سے یہی کوشش رہی ہے کہ ضلع میں مساوات کی بنیادپر عوام کے جائز مسائل کو حل کیا جائے تاکہ کسی فرد کے ساتھ انفرادی کوئی زیادتی نہ ہو اجتماعی کاموں سے عوام مستفید ہوتے ہیںانہوں نے کہا کہ ضلع میں مسائل بے شمار ہیں جنہیں حل کرنے میں وقت لگے گا ہماری تمام ترجیحات عوام کو انکے حقوق پہنچانا ہے جس کیلئے کسی کو بھی مایوس نہیں کرینگے ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں کسی کو بھی سبز باغ اور دھوکہ دہی کی سیاست سے قائل کرنے کے حامی نہیںہماری پالیساں عوام کے سامنے عیاں ہیں کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی برابری کی بنیاد پر عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے عملی اقدامات سے ہی ضلع کا نقشہ بدل کرکے دم لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں