ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے اپنے دفتر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر کردیا

پیر 26 اکتوبر 2020 16:52

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے اپنے دفتر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر کردیامہم کے دوران ضلع بھرکے 69609پانچ سال تک کی عمر کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر ہے ڈی ایس وی کچھی فضل احمد باروزئی،پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن ضلع کچھی کے صدر محمد رفیق بنگلزئی،سرور بولانی اور دیگر نے بھی بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے اس موقع پر صحافیوں کو مہم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران 267موبائل ٹیمیں،65ایریا انچارج،34یوسی ایم ،12ٹرانزٹ پوائنٹس،33فکس سنٹرز تشکیل دی گئی ہیں عوام انسداد پولیو مہم میں پولیو رضاکاروں کے ساتھ ہر ممکن مدد اور تعاون کریں بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے قومی فریضہ سمجھ کر پلائی جائے مہم کی کامیابی معاشرے سے پولیو وائرس کے خاتمے کی کامیابی ہے جس کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے انہوں نے کہا کہ پولیو فری پاکستان ایک خواب جو کہ بہت جلد اپنی تعبیر کی جانب گامذن ہے فری پاکستان پولیو کمپین میں معاشرے کی ہر ایک ذمہ دار شہری کو برابر اپنا حصہ ڈالنا ہے اور اپنے گلی کوچوں ،محلوں اور دیہاتوں میں عوام کو اس موذی بیماری سے بچاؤ کیلئے آگاہی دینا ہے کیونکہ پولیو نہ صرف ایک بیماری بلکہ بچوں کی صحت مند زندگی کا دشمن بھی ہے جوکہ لاحق ہوکر انہیں معذور بنا دیتی ہے انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے ضرور پلائیںاور اس بیماری کے خلاف جنگ میں محکمہ صحت کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں