بولان ،پرانی دشمنی پر فائر نگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

پیر 21 اگست 2017 17:50

بولان ،پرانی دشمنی پر فائر نگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) بولان میں پرانی دشمنی پر فائر نگ سے ایک شخص جاں بحق لیویز ذرائع کے مطابق پیر کو بولان کے علاقے بھاگ کے نزدیک گاؤں چھلگری میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے دائم خان نامی شخص ہلا ک ہوگیا ،لیویز نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی لیویز نے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں