سردار یار محمد رند کی کامیابی بولان کے عوام کی کامیابی ہے ،محمد عارف بنگلزئی،میر اسلم بنگلزئی و دیگر کا مشترکہ بیان

سردار یار محمد رند عوامی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے عوام کے اعتماد پر پورا اترینگے اور کچھی میں ترقی کے دعوے کو حقیقت کا روپ دیکر عوام کوخوشحال بنائیں گے،رہنماپاکستان تحریک انصاف بولا ن کچھی

بدھ 1 اگست 2018 19:35

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف بولا ن کچھی کے رہنماؤںاور رند پینل کے رہنماؤںمحمد عارف بنگلزئی،میر اسلم بنگلزئی،بابل جان بنگلزئی،میر علی حسن بنگلزئی،عبدالحئی گولہ،شیر جان بلوچ،حذیفہ رند ،رضوان بدوزئی ،میر حاجی خان جتوئی،قاضی عبید اللہ،نصیر احمد بنگلزئی،میر سفر خان بنگلزئی بلوچ،ندیم جان بدوزئی اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں چیف آف رند سردار یار محمد رند کو PB17کچھی کی نشست پر کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سردار یار محمد رند کی کامیابی بولان کے عوام کی کامیابی ہے سردار یار محمد رند عوامی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے عوام کے اعتماد پر پورا اترینگے اور کچھی میں ترقی کے دعوے کو حقیقت کا روپ دیکر عوام کوخوشحال بنائیں گے کچھی کے عوام کو ماضی میں صوبائی اسمبلی کی اس نشست پر کامیابی حاصل کرنے والوں نے محض ترقی کے دعوؤں تک محدود رکھا اور ہردور میں عوام کا استحصال ہوتا رہالیکن عوام نے اس بار شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا جو الیکشن میں دھاندلی کا رونا روکر اپنی ناکام کارکردگی کو چھپانا چاہتے ہیں لیکن عوام نے انہیں شکست دیکر تبدیلی کا حق ادا کردیااور سردار رند کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا انہوں نے مذید کہا کہ انشاء اللہ اب عوام کی حقیقی قیادت اسمبلی میں پہنچ کر عوامی نمائندگی کا پورا پورا حق ادا کرینگے اور عوام کی معیار پر پورا اتر کرعوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات ایک کرکے عوام کو خوشحال بنائیں گے

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں