بولان: مون سون شجر کاری مہم کے دوران 35000پودے لگانے کا حدف مقرر

ڈپٹی کمشنر کچھی نے ڈی سی آفس کے احاطے میں پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا، ڈی ایف او ،ڈی پی او ،ڈی ایچ اور دیگر نے بھی پودا لگایا

بدھ 15 اگست 2018 21:12

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ضلع کچھی میں مون سون شجر کاری مہم کے دوران 35000پودے لگانے کا حدف مقررڈپٹی کمشنر کچھی نے ڈی سی آفس کے احاطے میں پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر ڈی ایف او ،ڈی پی او ،ڈی ایچ اور دیگر نے بھی پودا لگائے تفصیلات کے مطابق ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن(ر) فرخ عتیق نے پودا لگاکر ضلع کچھی میں مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا اس دوران ڈی ایف او کچھی نادر شاہ،ڈی پی او عبدالحق ،ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر شاہد محموداور دیگر نے بھی پودے لگائے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن(ر) فرخ عتیق نے کہا کہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر مکتبہ فکر کے لوگ اپنا کردار ادا کریں تاکہ مہم کے دوران ضلع میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ضلع کو سرسبز بنانے کو خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے درخت انسانی زندگی کیلئے انتہائی ضروری ہے اس سے نہ صرف آکسیجن حاصل کیا جاسکتا ہے بلکہ درختوں کی وجہ سے موسمی تبدیلی سے پیدا ہونے والے اثرات سے بچاجاسکتا ہے درخت ماحول کی قدرتی حسن کو چار چاند لگادیتے ہیں درختوں سے نہ صرف انسانوں کو بلکہ حیوانوں کو بھی بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں اس موقع پر ڈی ایف او کچھی نادر علی شاہ نے بتایا کہ ضلع میں مون سون شجرکاری مہم کے دوران 35000پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے عوام اس مہم کے دوران محکمہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرکے لگائے گئے پودوں کی حفاظت اپنا شعوری ذمہ سمجھ کر انکی دیکھ بھال کریں کیونکہ انکی بہتر نشو نماہوگی تو یہ تناور درخت بن کرفضائی آلودگی کے خاتمہ ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث بنیں گے عوام شجرکاری مہم کے دوران کم از کم پودا لگاکر اسکی حفاظت کریں تاکہ ضلع کو سرسبز بنانے کا جوخواب ہے اسے حقیقت کا روپ دیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں