ڈھاڈر کے علاقے نوشہرہ گہی سے اقدام قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

جمعرات 6 ستمبر 2018 23:07

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2018ء) ڈھاڈر کے علاقے نوشہرہ گہی سے اقدام قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار،کلاشنکوف موٹر سائیکل بر آمد تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) فرخ عتیق کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر سلطان احمد بگٹی کی سربراہی میں رسالدار محمد حفیظ عباسی کمانڈو لیویز فورس نے ڈھاڈر کے نواحی گاؤں گہی میں چھاپہ مار ایک ایک خطرناک لیویز کو مطلوب اشتہاری ملزم رحمت اللہ ولد چاکر خان رائیجہ کوحراست میںلیکر اسکے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف،موٹرسائیکل بر آمد کرلیا مذید کاروائی لیویز کر رہی ہے دریں اثناء پنجرہ پل کے مقام پر کوئیٹہ کا رہائشی محمد اکبر سمالانی گہرے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا لیویز نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں