اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر منیر احمد سومروکی ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی

منگل 18 ستمبر 2018 16:33

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر منیر احمدسومرواور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈھاڈر گل منیر مگسی کی نگرانی میںگراں فروشوں اور ناجائز تجاوزات کے خلاف لیتے ہوئے کاروائی کی اس دوران انکے ہمراتحصیلدار ڈھاڈر میر ظریف کردرسالدار حفیظ عباسی،ایس ایچ او ڈھاڈر اور بھاری نفری کے علاوہ کونسلران بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر منیر سومرو نے میڈیکل اسٹورز میں غیر معیاری ادویات بھی چیک کیئے متعدددکانداروں کو غیر معیاری اشیاء کی فروخت تجاوزات کی وجہ سے جرمانے کیئے اسموقع پر انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر قانونی تجاوزات کاختم کریں اور عوام کو معیاری اشیاء فروخت کریں انہوںنے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی میں کسی کو بھی خاطر میں نہیں لائیں گے بازار میںبلاجوا ز تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے جس سے عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے تجاوزات کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رہیں گا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گل منیر مگسی نے کہا کہ ڈھاڈر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے خاطر خواں اقدامات کیئے گئے ہیں صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے روزانہ کی بنیاد پر شہر میں پڑے کچرے کے گند کو میونسپل کا عملہ ٹھکانے لگاتا ہے تاکہ شہر میں گند کچرہ جمع نہ ہو جس سے شہر بھی صاف ستھرا اور بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں