بولان ، ہفت ولی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے شوہر بیوی سمیت جاں بحق ،دو افراد زخمی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:20

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) بولان کے علاقے ہفت ولی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے شوہر بیوی سمیت ہلاک دو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے ہفت ولی کے قریب لیویز کے مطابق پرانی دشمنی کے نتیجے میں مسلح افراد نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے ملوک شاہ ولد جمن شاہ ،سبائی زوجہ ملوک شاہ کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے مسماةگل سمہ بنت کریم شاہ اور گل خاتون زوجہ کریم شاہ زخمی ہوگئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کا تعلق اقوام کہیری سے بتایا جاتا ہے لیویز نے نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا مذید کاروائی لیویز کر رہی ہے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں